ویٹی کن کے اعلامیہ کے مطابق پوپ فرانسس کی طبیعت بہتر ہورہی ہے.کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس 14 فروری سے روم کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔88 برس کے پوپ فرانسس کو پھیپھڑوں کے شدید انفیکشن کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا.ڈبل نمونیا میں مبتلا پوپ فرانسس کو گزشتہ دنوں سانس کی آمد و رفت مستحکم ہونے پر وینٹی لیٹر سے ہٹایا گیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پوپ فرانسس نے طبیعت میں بہتری کے بعد اسپتال کے بستر سے عوام کے لیے پہلا آڈیو پیغام بھی جاری کیا تھا 