پچاس سال بعد انسانوں کیلئے نیا اسپیس سوٹ تیار

پچاس سال بعد ایک بار بھر چاند پر انسانی مشن بھجنے کے لئے نیا اسپیس سوٹ تیار کیا گیا ہے .اس سلسلے میں فیشن ڈیزائنر پراڈا اور خلائی کمپنی Axiom Space کے تیار کردہ اسپیس سوٹ ڈیزائن کو متعارف کرایا گیا ہے۔یہ اسپیس سوٹ ناسا کے آرٹیمس 3 مشن کے دوران خلا باز استعمال کریں گے.اٹلی کے شہر میلان میں ایک خلائی کانفرنس کے موقع پر نئے اسپیس سوٹ متعارف کرائے گئے۔اس اسپیس سوٹ کے اندر متعدد سسٹمز نصب کیے گئے ہیں جبکہ ایک تشخیصی نظام بھی موجود ہے جو خلا بازوں کے تحفظ کو یقینی بنائے گا۔ستمبر 2026 میں شیڈول آرٹیمس 3 مشن کے ذریعے انسانوں کی 50 سال سے زائد عرصے بعد چاند کی سطح پر واپسی ہوگی۔مگر اس بار انسان چاند کے اس مقام پر اتریں گے جہاں وہ پہلے کبھی نہیں گئے اور وہ چاند کا قطب جنوبی ہے

اپنا تبصرہ لکھیں