پہلگام واقعہ کے دس منٹ بعد ہی ایف آئی آر درج.واقعہ مشکوک

پہلگام واقعہ میں 10 منٹ کے اندر ایف آئی آر کا درج ہونا پہلے سے طے منصوبے کا اشارہ دیتی ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی ایف آئی آر نے حملےکو مشکوک بنا دیا ہے۔ذرائع کے کہنا ہے کہ پہلگام پولیس اسٹیشن واقعے کی جگہ سے 6 کلومیٹر دور ہے ایف آئی آر کے مطابق پہلگام حملہ دن ایک بج کر 50 منٹ سے 2 بج کر 20 منٹ تک جاری رہا۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حیران کن طور پرصرف 10 منٹ بعد 2 بج کر 30 منٹ پر واقعے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی. ایف آئی آر میں طے شدہ منصوبے کے تحت نامعلوم سرحد پار دہشت گرد نامزد بھی کردئیے گئے.ایف آئی آر کے مطابق مبینہ دہشتگردوں کی طرف سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی جبکہ بھارتی حکومت اور میڈیا واقعے کے ٹارگٹڈ کلنگ ہونے کا راگ الاپتے رہے۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر نے مودی حکومت کا پہلگام فالس فلیگ کا بھانڈا پھوڑ دیا

The attack became suspicious as an FIR was filed just ten minutes after the Pahalgam incident.

اپنا تبصرہ لکھیں