پیوٹن نے ایسٹر پر یوکرین سے عارضی جنگ بندی کا اعلان کر دیا

روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے ایسٹر تہوار کے موقع پر یوکرین جنگ میں 30 گھنٹوں کے لیے یکطرفہ جنگ بندی کا اعلان کیا ہے روسی صدارتی دفتر کریملن کے مطابق، آج رات تک روسی فوج کوئی حملہ نہیں کرے گی۔ کریملن نے امید ظاہر کی ہے کہ یوکرین بھی اس جنگ بندی پر عمل کرے گا تاہم خبردار کیا ہے کہ کسی بھی خلاف ورزی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔صدر پیوٹن نے کہا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ایسٹر کے موقع پر پر جنگ بندی کا اعلان کرتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ وہ اس مدت کے لیے تمام فوجی سرگرمیاں روکنے کا حکم دیتے ہیں .روسی شہریوں نے جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے اور ایسٹر کے موقع پر کچھ وقت کے لیے امن کی امید ظاہر کی ہے۔دوسری جانب یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے اس اعلان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیوٹن پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی شروع ہونے سے 45 منٹ پہلے یوکرین کے طیارے روسی فضائی حملوں کو پسپا کرنے میں مصروف رہے۔

Putin announces temporary ceasefire with Ukraine over Easter

اپنا تبصرہ لکھیں