صدر مسلم لیگ ن نواز شریف سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں وفد کی ملاقات میں مولانا فضل الرحمان کے نئے مسودے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اورآئینی ترمیم کے ترمیمی مسودے پر اتفاق رائے کر لیا ہے جمعرات کو پنجاب ہاوس میں ہونے والی ملاقات میں دونوں جماعتوں نے آئینی مسودے پر تفصیل سے غوروخوص کیا گیا ملاقات میں پیپلز پارٹی کی جانب سے یوسف رضا گیلانی، سید نوید قمر، شیری رحمان شریک تھے جبکہ مسلم لیگ کے وفد میں مشیر رانا ثنا اللہ، احسن اقبال، پرویز رشید، مرتضی جاوید عباسی، مریم اورنگزیب ہوئے .ذارئع کا کہنا ہے کہ مالاقات میں ترمیم کے شقوں پر تفصیلی غورر کیا گیا اور پر دوسری جماعتوں سے حمایت حاصل کرنے کی حکمت عملی پر بھی بحث ہوئی دونوں جماعتیں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے منظور کارنے کے لئے پر امید ہیں .