پیپلز پارٹی کے وقار مہدی سندھ سے سینیٹ کی نشست پر کامیاب

سندھ اسمبلی میں سینیٹ کے ضمنی انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی کے وقار مہدی 111 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جب کہ ایم کیو ایم کی نگہت مرزا نے 36 ووٹ حاصل کیے۔الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے نتائج کا اعلان کر دیا الیکشن کمشنر سندھ نے یہ بھی بتایا ہے کہ غلط مارکنگ کے باعث 2 ووٹ مسترد ہوئے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنما تاج حیدر کے انتقال کے باعث سینیٹ کی خالی نشست پرسندھ اسمبلی میں ضمنی الیکشن ہوئے جس میں پاکستان پیپلزپارٹی نے میدان مار لیا۔ پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔واضح رہے کہ 08 اپریل کو پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور بزرگ سیاستدان سینیٹر تاج حیدر مختصر علالت کے بعد 84 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے

PPP’s Waqar Mehdi wins Senate seat from Sindh

اپنا تبصرہ لکھیں