پی سی بی کے تحت 11 اپریل سے شروع ہونے والی پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی منفرد انداز میں سمندر میں رونمائی کر دی گئی۔غوطہ خور نے پاک بحریہ کے تعاون سے پی اسی ایل 10 کی ٹرافی کو بحیرہ عرب کی تہہ سے نکال کر پی اسی ایل فرنچائزز کے نمائندوں کے حوالے کیا۔ ایک پیشہ ور غوطہ خور نے پاک بحریہ کے تعاون سے گہرے سمندر سے جیسے خزانہ برآمد کیا اور یہ ٹرافی پی ایس ایل کے اسٹیک ہولڈرز کے حوالے کی۔چاندی سے تیار شدہ دس کلو وزنی ٹرافی میں 22 ہزار سے زائد رغون کے قیمتی پتھر استعمال کیے گئے ہیں.ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ نے اپنے تاریخی10 ویں ایڈیشن کی ٹرافی کی رنمائی کھلے سمندر کرکے منفرد انداز اپنایا اس منفرد منظر کے موقع پر پی سی بی اور ایچ بی ایل کے حکام ، فرنچائز کے نمائندے اور کرکٹرز موجود تھے۔ایونٹ کا نمائشی میچ 8 اپریل کو پشاور میں ہوگا واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا 10واں ایڈیشن 11 اپریل سے 18 مئی تک چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں منعقد ہوگا،افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ جب کہ ایونٹ کا فائنل18 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔