پی ٹی آئی ثابت کرے کہ وہ ایک سیاسی جماعت ہے. بلاول بھٹو

مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بہت طویل مشاورتی عمل کے بعد آئین سازی کا عمل آگے بڑھتا جارہا ہے اور پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کا آئین سازی پر سو فیصد اتفاق ہوچکا ہے اور جتنا ڈرافٹ پیپلزپارٹی کا ہے اتنا ہی مولانا صاحب کااُبھی ہےانہوں نے کہا کہ سیاسی اتفاق رائے کے لیے ہم نے دن رات کام کیا، آئین اور پارلیمنٹ کو مزید طاقتور بنا رہے ہیں، خواہش ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن خود طے شدہ مسودہ پارلیمنٹ میں پیش کریں.انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ثابت کرے کہ وہ سوشل میڈیا کا لشکر نہیں ایک سیاسی جماعت ہے، پی ٹی آئی کم از کم مولانا فضل الرحمٰن کے مسودے پر تو ووٹ دے، امید ہے مولانا فضل الرحمٰن پی ٹی آئی کو قائل کرلیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں