پی ٹی آئی نے سیاسی جماعتوں کی بریفنگ عمران خان کے بغیر ادھوری قرار دے دی

پاکستان تحریک انصاف ے سیاسی جماعتوں کو بریفنگ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بغیر ادھوری قرار دے دی۔واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی اور موجودہ صورتحال کے پیش نظر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو قومی سلامتی کی صورتحال سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل احمد شریف اور وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو بریفنگ دیں گے۔مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو بریفنگ عمران خان کے بغیر ادھوری ہے۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ جعلی مقدمات ختم کر کے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو مشاورت میں شامل کیا جائے.انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پاکستان کی مقبول ترین جماعت ہے۔ اور ملکی سلامتی کے کسی بھی اجلاس میں بانی پی ٹی آئی کی شرکت وقت کی ضرورت ہے۔

PTI declares briefing to political parties incomplete without Imran Khan

اپنا تبصرہ لکھیں