اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کی 5 اگست کو ایف-9 پارک میں جلسے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا کہ دفعہ 144 نافذ ہونے کی وجہ سے شہر میں کسی بھی قسم کے احتجاج یا جلسے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔احتجاج کی صورت میں ریڈ زون اور اس کے ملحقہ توسیعی علاقوں کو مکمل طور پر سیل کر دیا جائے گا تاکہ امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنایا جا سکے۔پی ٹی آئی کے اعلان کردہ ملک گیر احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور ذرائع کے مطابق، شہر کی مختلف شاہراہوں پر ڈھائی ہزار پولیس اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
