پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے لیاقت باغ کے مقام پر احتجاج کے اعلان کے بعد پولیس اور کارکنوں میں آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔
تحریک انصاف کی جانب آج لیاقت باغ میں احتجاج کا اعلان کیا گیا۔ تحریک انصاف کے کارکن مری روڈ پر مختلف مقامات پر موجود ہیں اور احتجاج کے پیش نظر پولیس نے راولپنڈی شہر کے تمام داخلی راستوں پر کنٹینرز لگا کرانہیں بند کردیا ہے۔
لیاقت باغ کے آس پاس کے علاقوں میں بھی کنٹینرز لگاکر ناکہ بندی کردی گئی ہے، شہر بھر میں کنٹینرز لگنے سے معمولات زندگی متاثر ہورہے ہیں اور شہری پریشانی کا شکار ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے پی کے سے قافلے کی قیادت کرتے ہوئے بذریعہ موٹروے راولپنڈی کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ علی امین گنڈا پور نے لیاقت باغ پہنچنے کا اعلان کررکھا ہے۔