چارلی کرک کے مبینہ قاتل کو گرفتار کر لیا. ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چارلی کرک کے قتل کے الزام میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ لگتا ہے کہ ہمارے پاس وہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ ایک فرد جو مشتبہ شخص کو جانتا ہے اس نے ملزم کو گرفتار کروایا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بڑے پیمانے پر تلاشی کے بعد مشتبہ شخص کو چارلی کرک کے قتل کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔تاہم ٹرمپ نے مشتبہ شخص کی شناخت نہیں بتائی۔امریکی تحقیقاتی حکام نے کہا تھا کہ انہوں نے بولٹ ایکشن رائفل برآمد کرلی ہے جسے وہ بااثر قدامت پسند کارکن چارلی کرک کے قتل میں استعمال ہونے والا ہتھیار سمجھتے ہیں اور انہوں نے ایک مشتبہ شخص کی تصاویر بھی جاری کی تھیں حکام کے مطابق یہ شوٹر کالج کے طالب علم کی عمر کا دکھائی دیتا ہے۔یاد رہے کہ قاتل کی معلومات فراہم کرنے والے کے لیے ایک لاکھ ڈالر انعام کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

چارلی کرک کے مبینہ قاتل کو گرفتار کر لیا. ڈونلڈ ٹرمپ

اپنا تبصرہ لکھیں