چلاس میں گلگت بلتستان حکومت کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار. 3 افراد جاں بحق

چلاس میں گلگت بلتستان حکومت کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ہیلی کاپٹر میں پائلٹ اور معاون پائلٹ کے علاقے عملے کے 3 ارکان بھی سوار تھے وزیر داخلہ گلگت بلتستان نے ہیلی کاپٹر حادثے کی تصدیق کردی۔ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر تھور کے مقام پر کریش ہوا ہے، انہوں نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا ہے۔کمانڈر ایف سی این، ڈی جی گلگت بلتستان اسکاؤٹس، کمشنر دیامر سمیت عوام کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ چکی ہے۔ واضح رہےکہ 15 اگست کو خیبر پختونخوا حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر امدادی کارروائیوں سے واپسی پر ضلع مہمند میں گر کر تباہ ہو گیا تھا حادثے میں 2 پائلٹس سمیت عملے کے 5 افراد شہید ہوئے تھے۔

چلاس میں گلگت بلتستان حکومت کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار. 3 افراد جاں بحق

اپنا تبصرہ لکھیں