چند ہی گھنٹوں کے اندر دنیا کے امیر ترین افراد کی دولت میں ریکارڈ اضافہ

بلومبرگ کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے درآمدات پر محصولات میں اضافے کو 90 دن کیلئے ملتوی کرنے کے اعلان کے چند ہی گھنٹوں کے اندر دنیا کے امیر ترین افراد کی دولت میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا۔ان خوش نصیبوں کی دولت میں 304 بلین ڈالر کا اضافہ ہوا سب سے زیادہ رقم ایلون مسک نے کمائی ٹیسلا کے اسٹاک کی قیمت میں 23 فیصد اضافہ ہوا مجموعی مالیت میں 36 بلین ڈالر کا اضافہ ہوا۔مارک زکربرگ کی دولت میں بھی 26 بلین ڈالر کا اضافہ ہوا اور اینویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ کی دولت میں 15.5 بلین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔بلومبرگ کے اعداد و شمار کے مطابق د نیا کے امیر ترین افراد کی مجموعی دولت میں 304 بلین ڈالر کا اضافہ ہوا یہ بلینیئرز انڈیکس کی تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ ہے۔وا ضح رہے کہ ڈیموکریٹ سینیٹرز نے ٹیرف کو اسٹاک مارکیٹ سے منافع کمانے کا کھیل قرار دے دیا ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھیوں پر کرپشن سے پیسہ بنانے کا الزام لگاتے ہوئے کانگریس سے تحقیقات کا مطالبہ کردیا. سینیٹرز نے ٹیرف کو اسٹاک مارکیٹ سے منافع کمانے کا کھیل قرار دے دیا ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھیوں پر کرپشن سے پیسہ بنانے کا الزام لگایا تھا

Record increase in wealth of world’s richest people in just a few hours

اپنا تبصرہ لکھیں