آئین ترمیم کے نفاذ کے بعد چیف جسٹس پاکستان کی تقرری کے لیے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا عمل شروع کردیا گیا ۔ اس ضمن میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پارلیمانی لیڈرز سے کمیٹی ارکان کے نام مانگ لئے ۔کمیٹی کیلے آٹھ ارکان قومی اسمبلی ، چار سینیٹ لئے جائیں گے .وزارت قانون سے تین سینئر ججزکا پینل طلب کیا جائے گا اور کمیٹی ججزکے پینل میں سے چیف جسٹس کاانتخاب عمل میں لائے گی۔