وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے ہماری حکومت گرا کر دکھاؤ۔ علی امین نےکہا کہ کے پی میں حکومت عمران خان کی امانت ہے میں بار بار چیلنج کر رہا ہوں ان کی اوقات ہی نہیں ہماری حکومت گرانے کی ہماری جنگ حق کی ہے یہ جنگ ہم ہی جیتیں گے 5 اگست کو اپنے صوبے میں احتجاج کی قیادت کروں گا۔ڈسٹرکٹ کورٹس میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہاکہ 5 اگست کو ہر ضلع اور ہر حلقے سے عوام سڑکوں سے نکلیں گے گرفتاریوں اور پیشیوں سے گھبرانے والے نہیں.علی امین گنڈاپور نے کہا کہ یہ جھوٹے اور من گھڑت کیسز بہت پہلے سے چل رہے تھے ہم ہمیشہ سے اپنے آپ کو قانون کے سامنے پیش کرتے ہیں ہم اس طرح کی پیشیوں سے گھبرانے والے نہیں۔قبل ازیں وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے اسلحہ اور شراب برامدگی کیس میں اسلام اباد کی ضلعی کچہری میں جوڈیشل میجسٹریٹ مبشر حسن چشتی کی عدالت میں سرنڈر کر دیا۔عدالت نے علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرتے ہوئے شوکاز نوٹس واپس لے لیا.انہوں نے کہا کہ میرے خلاف یہ کیس 2016 سے چل رہا ہے، میرے خلاف کیس میں کچھ بھی نہیں ، میرے اوپر اسلحہ اور بوتلیں ڈالی گئی ہیں جب یہ کیس بنایا گیا میں نہ ہی وہاں موجود تھا نہ ہی وہ گاڑی میری تھی۔
