چین کے صدر شی جن پنگ اور روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے اس دوران دونوں رہنماؤں نے اسرائیل کے ایران پر حملوں کی مذمت کی اور متحارب فریقین بالخصوص اسرائیل سے مشرق وسطیٰ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔دونوں رہنماؤں نے اسرائیلی حمل کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔ روسی صدارتی آفس کے ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے کشیدگی کے خاتمے کیلئے سفارتی حل پر روز دیا جبکہ صدر پیوٹن جلد چین کا دورہ کریں گے ۔چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے اسرائیل پر اثر و رسوخ رکھنے والے ممالک کشیدگی کم کرنے کیلئے اقدامات کریں اسرائیل کو جلد از جلد جنگ بندی کرنی چاہیے ایرانی جوہری مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل ہونا چاہیے ۔چینی صدر شی جن پنگ نے پیوٹن کو یہ بھی بتایا کہ وہ ایران کے حوالے سے روس کی ثالثی کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں.
