چین میں سیلاب میں پھنسے آدمی کو ڈرون سے ریسکیو کرلیا گیا

چین کے علاقے گوانگشی میں سیلاب میں پھنسے آدمی کو ڈرون کے ذریعے ریسکیو کرلیا گیا. چاروں طرف سے پانی میں گھری ٹوٹی ہوئی چھت پر پھنسے ہوئے شخص کو ایک ہیوی لفٹ ڈرون کے ذریعے تقریباً ایک منٹ میں محفوظ مقام پر پہنچا دیا گیا۔مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین حالیہ تباہ کن سیلاب سے لوگوں کو بچانے کے لیے تکنیکی طور پر جدید آلات کا استعمال کر رہا ہے یہی وجہ ہے کہ سیلابی پانی میں پھنسے آدمی کو ریسکیو کرنے کے لیے ایک ایسے ڈرون کا استعمال کیا گیا جو تقریباََ 100 کلو وزن اُٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔سوشل میڈیا پرریسکیو کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ چین کے جنوب مغربی علاقوں میں بارشوں نے شدید تباہی مچادی چینی صوبہ گوئی ژو ایک بار پھر سیلاب سے متاثر ہوا ہے۔

Man trapped in flood in China rescued by drone

اپنا تبصرہ لکھیں