چین میں 2 کمپنیوں کو خود مختار مسافر ڈرون چلانے کالائسنس جاری کردیا گیا۔واضح رہے ایک چینی کمپنی ای ہینگ انکارپوریشن نے ہی سال 2016 میں دنیا کا پہلا مسافر ڈرون تیار کیا تھا جسے ای ہینگ 184 کا نام دیا گیا تھا۔ چین میں کمرشل فلائنگ ٹیکسی انڈسٹری کی جانب بڑا قدم اٹھایا گیا ہے اور چینی ریگولیٹرز نے 2 کمپنیوں کو خود مختار مسافر ڈرون چلانے کالائسنس جاری کردیاہے۔رپورٹ کے مطابق چین نے حالیہ مہینوں میں معیشت کی ترقی کو تیز کرنے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں جس میں ڈیلیوری ڈرون سے لے کر فلائنگ کاروں تک کی ٹیکنالوجیز شامل ہیں۔