چین نے بھارت کو نایاب دھاتوں کی برآمد پر پابندی لگا دی جس سے بھارتی آٹو انڈسٹری شدید بحران کا شکار ہوسکتی ہے.چین کی جکانب سے ای وی موٹرز کے لیے درکار نایاب میگنٹس کی سپلائی معطل کر دی گئی ہے .بھارت کی الیکٹرک گاڑیوں اور روایتی آٹو پروڈکشن کا دار و مدار انہی نایاب دھاتوں پر ہے اور چین دنیا بھر میں ان دھاتوں کا سب سے بڑا سپلائر ہے۔ بھارت کی آٹو انڈسٹری کی سپلائی چین متاثر ہوئی ہے پیداوار سست ہو گئی ہے اور روزگار پر منفی اثرات سامنے آنے لگے ہیں۔نایاب دھاتوں میں چین کی اجارہ داری ہے اور بھارت کے پاس کوئی متبادل نہیں۔ بھارتی آٹو انڈسٹری میں شور مچ گیا ہے اور حکومت سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ بھارتی کارخانوں کی بندش کے خدشے کے ساتھ ساتھ روزگار پر بھی منفی اثرات سامنے آ رہے ہیں۔
