تبت میں چھ اشارعیہ اٹھ شدت کا زلزلہ سے کئی عمارتیں زمین بوس ہوگئی جبکہ ہلاکتوں کی تعداد95 ہوگئی چینی میڈیا کے مطابق ملبے تلے دبےافراد کو نکالاجارہا ہے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے .زلزلہ چین اور نیپال کے سرحدی علاقے میں آیا چین کے مقامی وقت کے مطابق زلزلہ صبح نو بج کر پانچ منٹ پر آیا۔چینی زلزلہ پیمامرکز کاکہنا ہے کہ زلزلے کے بعد آفٹر شاکس بھی جاری ہیں تبت،کھٹمنڈو،بھارت کےشمال مشرقی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکےمحسوس کیے گئے ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق گہرائی دس کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز تبت کی ٹنگری کاؤنٹی تھا۔چینی میڈیا کا کہنا ہےکہ اس خطے میں پانچ سال کے دوران آنے والا یہ سب سے خطرناک زلزلہ ہے۔رپورٹس کے مطابق زلزلے سے نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں بھی عمارتیں لرز گئیں اور کھٹمنڈو میں زلزلے کی شدت سات اشارعیہ ریکارڈ کی گئی۔بھارتی ریاست بہار میں آنے والے زلزلے کی شدت پانچ اشارعیہ ایک رہی۔بھارت کے مقامی وقت کے مطابق زلزلہ صبح چھ بج کر چالیس منٹ پر آیا جس کی شدت سے پانچ سے چھ سیکنڈز تک عمارتیں لرزتی رہیں۔چین کے محکمہ موسمیات کے مطابق ڈنگری میں درجہ حرارت منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ کے آس پاس ہے اور شام میں منفی 18 تک گر جائے گا۔