ڈنمارک کے اخبار نے بھی بھارتی فتوھات کے دعوے جھوٹ قرار دے دیئے

ڈنمارک کے مقبول اخبار پولیٹکن ے سُرخی لگادی کہ بھارتی میڈیا پاکستان پر خیالی فتوحات کے بارے میں بے شرمی سے جھوٹ بول رہا ہے۔ ڈنمارک کے معروف اخبار نے لکھا ہے کہ جنگ کے دوران بھارتی میڈیا نے بڑے بڑے دعوے کیے لیکن وہ سب جھوٹ نکلے حتیٰ کہ اپنا جھوٹ سچ ثابت کرنے کے لیے بھارتی میڈیا نے پرانی تصویروں اور غزہ کی فوٹیج تک دکھائیں۔آکسفورڈ میں صحافت کے پروفیسر راسموس کلیس نیلسن نے ڈنمارک کے معروف اخبار پولیٹیکن میں شائع مضمون میں لکھا کہ بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف جھوٹی فتوحات کا جعلی بیانیہ پھیلایا اور نیوز چینلز نے غیر حقیقی جنگی مناظر دکھا کر بھارتی عوام کو گمراہ کیا۔پروفیسر راسموس نے لکھا کہ بھارتی میڈیا نے پاکستانی عوام کو دہشت گرد قرار دے کر انسانی اقدار کی توہین کی ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت نے اِن جھوٹی خبروں سے نمٹنے کا حل یہ نکالا کہ ملک بھر میں غیر ملکی خبر رساں ویب سائٹس بلاک کردیں۔ بھارتی حکومت نے پاکستان سے جڑے ہزاروں سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرائے یہاں تک کہ بی بی سی اردو، دی وائر جیسے معتبر ذرائع بھی بھارتی سنسر شپ کا نشانہ بنے۔کالم نگار کا کہنا تھا کہ اُن بھارتی آن لائن میڈیا چینلز کو بھی بلاک کر دیا جو جنگ کی آزادانہ کوریج کر رہے تھے۔

Danish newspaper also dismissed claims of Indian conquests as lies

اپنا تبصرہ لکھیں