ڈونلڈ ٹرمپ باضابطہ طور پر نوبیل انعام 2026 کیلئے نامزد

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو باضابطہ طور پر نوبیل امن انعام 2026 کے لیے نامزد کر دیا گیا۔صدر ٹرمپ کو اسرائیل ایران جنگ بندی میں کردار ادا کرنے کے اعتراف میں نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کیا گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق جارجیا سے ریپبلکن رکن کانگریس بڈی کارٹر نے صدر ٹرمپ کی نامزدگی کے لیے نوبیل کمیٹی کو خط لکھا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق جارجیا سے ریپبلکن رکن کانگریس بڈی کارٹر نے صدر ٹرمپ کی نامزدگی کے لیے نوبیل کمیٹی کو خط لکھا ہے جس میں کارٹر نے ٹرمپ کے کردار کو غیر معمولی اور تاریخی قرار دیا۔ خط میں بڈی کارٹر نے لکھا کہ دنیا میں دہشت گردی کے سب سے بڑے ریاستی معاون کو مہلک ترین ہتھیاروں کے حصول سے روکنے اور اسرائیل اور ایران کے درمیان مسلح تنازع کے خاتمے میں ٹرمپ کے غیرمعمولی اور تاریخی کردار کے اعتراف میں نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کیا جانا چاہیے۔واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے بھی ٹرمپ کو نوبیل امن انعام دینے کی سفارش کا خط ناروے کی نوبیل کمیٹی کو بھیجا تھا۔ پاکستان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی مداخلت سے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ ختم ہوئی۔

Donald Trump officially nominated for the 2026 Nobel Prize

اپنا تبصرہ لکھیں