ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک سے نئی برینڈڈ ٹیسلا گاڑی خرید لی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کی الیکٹرک وہیکل کمپنی کی حمایت میں نئی برینڈڈ ٹیسلا گاڑی خرید لی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ وہ ٹیسلا خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ یہ فیصلہ ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کی حمایت کا اظہار ہے جن کی کمپنی کو سیاست میں ان کی شمولیت کی وجہ سے چیلنجز کا سامنا ہے۔صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اپنے قریبی ایڈوائزر ایلون مسک کی حمایت کے طور پر ٹیسلا کارخرید رہے ہیں ایلون مسک امریکی قوم کیلئے بہترین خدمات انجام دے رہے ہیں .غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لال رنگ کی نئی چمچماتی ہوئی ٹیسلا کمپنی کی گاڑی خریدی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق گاڑی اصل قیمت پر ڈسکاؤنٹ مانگے بغیر 80 ہزار ڈالرز میں خریدی ہے.اس موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہمراہ ٹیسلا کمپنی کے سی ای او ایلون مسک بھی تھے۔

Donald Trump buys a brand new Tesla car from Elon Musk

اپنا تبصرہ لکھیں