ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر حل کروانے کیلئے خدمات پیش کر دیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ کام کرکے دیکھوں گا کیا ہزاروں سال بعد مسئلہ کشمیرکا حل نکل سکتا ہے۔ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے کے حل تک پہنچنے کے لیے دونوں ملکوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک پیغام میں کہا کہ مجھے بھارت اور پاکستان کی قیادت پر فخر ہے۔ انہوں نے بے پناہ ہمت، حکمت اور حوصلے کا مظاہرہ کرتے ہوئے جارحیت کو روکنے کی ضرورت کا احساس کیا انہوں نے کہا کہ جارحیت لاکھوں بے گناہ جانوں کے ضیاع اور تباہی کا باعث بن سکتی تھی۔ اور لاکھوں بے گناہ لوگ موت کا شکار ہو سکتے تھے. ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آپ کے بہادرانہ فیصلوں سے آپ کا ورثہ مزید مضبوط ہوا ہے۔ اور مجھے فخر ہے کہ امریکہ آپ کو اس تاریخی اور ہیروئک فیصلے تک پہنچانے میں معاونت فراہم کرنے میں کامیاب رہا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اوربھارت کےساتھ تجارت میں اضافہ کروں گا، ابھی بات چیت نہیں ہوئی لیکن دونوں ملکوں سے تجارت بڑھانا چاہتا ہوں۔

Donald Trump offers to help resolve Kashmir issue

اپنا تبصرہ لکھیں