ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیکس و اخراجات سے متعلق بگ بیوٹی فل بل پر دستخط کر دیئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کی سہ پہر وائٹ ہاؤس کے ساؤتھ لان میں بگ بیوٹی فل بل پر دستخط کر دیے۔صدرٹرمپ نےسینیٹ اورایوان نمائندان سےمنظور ہونے والے ٹیکس اوراخراجات سے متعلق بگ بیوٹی فل بل پر دستخط کرکےٹیکس میں کمی،دفاعی اخراجات میں اضافہ اورامیگریشن پرسخت اقدامات کوقانون کاحصہ بنا دیا ہے۔انہوں نے بگ بیوٹی فل بل کی منظوری پر تمام امریکیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ بل امریکی ترقی، دفاع اور معیشت کے استحکام کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔ ہم نے امریکا کی طاقت بحال کی اور اب اسے مزید جدید بنا رہے ہیں۔ٹرمپ نے کہا کہ افغانستان جانا ہماری تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ جو بائیڈن دور میں اکیس ملین افراد غیر قانونی طور پر امریکا میں داخل ہوئے۔ اب ہمارے بارڈرز پہلے سے زیادہ محفوظ ہیں۔صدر ٹرمپ نے امریکی فوج سے متعلق کہا کہ میں امریکی بری، بحری اور فضائی فوج سے محبت کرتا ہوں۔ ان کے افسران اور جوانوں کو میرا سلام ہے۔ٹرمپ نے یوم آزادی کی روایت کو ایک ایسے جشن میں بدل دیا جس میں نہ صرف امریکا کی آزادی بلکہ کانگریس میں اپنی جیت کا بھی جشن منایا گیا تقاریب میں ایک بمبار طیارے کی پرواز شامل تھی اور نیشنل مال پر آتش بازی کا مظاہرہ بھی شامل تھا۔ٹرمپ نے ساؤتھ لان کی بالکونی سے خاتون اول میلانیا ٹرمپ کے ہمراہ کہا کہ ہم نے وعدے کیے تھے اور یہ وعدے واقعی پورے کرنے کا لمحہ ہے اور ہم نے انہیں پورا کر دیا جمہوریت کی سالگرہ پر جمہوریت کی فتح ہوئی ہے اور مجھے کہنا ہے کہ لوگ خوش ہیں۔تقریب میں کانگریس کے اراکین کو مدعو کیا گیا تھا جن کے ساتھ فوجی خاندان بھی شامل تھے جو عام طور پر یوم آزادی کی پکنک میں شریک ہوتے ہیں ٹرمپ نے اس قانون سازی کو اپنی نوعیت کا سب سے بڑا بل قرار دیا۔تقریب کے اختتام پر اسپیکر مائیک جانسن نے وہ گاؤل ٹرمپ کو پیش کیا جو بل کی منظوری کے وقت ایوان میں استعمال ہوا تھا۔جانسن نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ یہ آپ کے پاس ہو۔ ٹرمپ نے پوچھا تیار ہو پھر اس گاؤل کو زور سے میز پر مارا۔

Donald Trump signs Big Beautiful Bill on Taxes and Spending

اپنا تبصرہ لکھیں