امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس سے کہا ہے کہ وہ یوکرین جنگ 50 دن کے اندر ختم کرے ورنہ اسے بڑے پیمانے پر نئی اقتصادی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا ٹرمپ نے یوکرین کے لیے نئے ہتھیاروں کی فراہمی کے منصوبوں کا بھی اعلان کیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر 50 روز میں امن معاہدہ نہ ہوا تو روس پر اضافی 100 فیصد ٹیرف عائد کریں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بات نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے سے اوول آفس میں ملاقات کے بعد میڈیا سےگفتگو کے دوران کہی۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ روسی صدر پیوٹن سے مایوس ہوں لیکن ناامید نہیں کئی بار ایسا لگا کہ روس سے معاہدہ ہونے والا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہر بار معاہدہ قریب آتے ہی روس کیف پر حملہ کرتا ہے نیٹو اب غیر متعلق نہیں رہا رکن ممالک اپنی ادائیگیاں خود کرتے ہیں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر 50 دنوں میں کوئی معاہدہ نہیں ہوتا تو ہم بہت سخت ٹیرف لگائیں گے تقریباً 100 فیصد ٹیرف ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ یہ ثانوی ٹیرف ہوں گے جن کا نشانہ روس کے باقی ماندہ تجارتی شراکت دار ہوں گے اس طرح ماسکو کی پہلے سے عائد مغربی پابندیوں کے باوجود بچنے کی صلاحیت کو مفلوج کرنے کی کوشش کی جائے گی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل دفاعی سسٹم فراہم کرنے کا بھی اعلان کردیا۔امریکی صدر نے کہا کہ وہ یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل سسٹم فراہم کریں گے تاکہ یوکرین روس کے خلاف جنگ میں اپنا دفاع کرسکے.امریکی صدر کاکہنا تھا کہ تجارت جنگوں کے خاتمے کا بہترین ذریعہ ہےہم نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ رُکوائی، دونوں ممالک تیزی سے جوہری جنگ کی طرف جا رہے تھے۔
