ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد میں ملوث چوتھا ملزم گرفتار.سلمان فاروقی کا جسمانی ریمانڈ منظور

کراچی کی سٹی کورٹ میں قائم ضلع جنوبی کی عدالت نے ڈیفنس میں نوجوان شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمے میں ملوث مرکزی ملزم سلمان فاروقی سمیت 2 ملزمان کا 2 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس نے خیابان اتحاد میں بہن کے سامنے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ایک اور ملزم کو گرفتار کرلیا جس کے بعد اب اس کیس میں گرفتار افراد کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی ویڈیو میں یہ دوسرا ملزم بھی نوجوان پرتشدد کرتا نظر آرہا ہے دوسرے ملزم کوفوٹیج کی مدد سے گرفتارکیا گیا۔واضح رہے کہ نوجوان کو تشدد کو نشانہ بنانے کے واقعے میں ملوث مرکزی ملزم، اس کے ڈرائیور اور گارڈ کو گزشتہ روزگرفتار کرلیا تھا پولیس نے عدالت میں واقعے کی ابتدائی رپورٹ بھی جمع کرائی۔ رپورٹ کے مطابق مدعی محمد سلیم جو ایک موبائل کمپنی میں سیلز مینیجر ہے اتحاد کمرشل پر ریکوری کے لیے گیا تھا جہاں اس نے دیکھا کہ ایک موٹر سائیکل کا معمولی حادثہ ایک گاڑی سے ہوا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کار سوار سلمان فاروقی نے معمولی حادثے پر طیش میں آ کر نہ صرف موٹر سائیکل سوار کو تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ اپنے سیکیورٹی گارڈ کے ہمراہ اسلحے کے زور پر نوجوان کو گاڑی میں محصور کر دیا۔ متاثرہ شخص کے ساتھ موجود خواتین نے ہاتھ جوڑ کر منت سماجت کی لیکن گاڑی سوار نے نہ صرف گالیاں دیں بلکہ ایک خاتون کو دھکا دے کر پیچھے دھکیل دیا۔

Fourth accused involved in violence against youth in Defence arrested. Salman Farooqui’s physical remand approved

اپنا تبصرہ لکھیں