امریکی ریاست کولوراڈو کے شہر ڈینور ائیرپورٹ پر امریکی ائیرلائنز کے طیارے میں آگ لگ گئی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ انجن وائبریشن کے باعث جہاز کا رخ ڈینور کی طرف موڑ دیا گیا تھا اور وہ بحفاظت لینڈ کر گیا تھالیکن پھر ٹیکسی کرتے ہوئے انجن میں آگ لگ گئی۔ خوش قسمتی حاثے میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا اور فائر فائٹرز نے جلدی آگ پر قابو پالیا۔امریکی میڈیا کے مطابق ائیرلائنز کے طیارے سے 178مسافروں کو باحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے طیارہ گیٹ سی 38 پر موجود تھا اور آگ لگنے سے ہر طرف دھواں پھیل گیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ طیارہ کولوراڈو اسپرنگس سے اڑان بھر کے ٹیکساس کے شہر ڈیلاس جا رہا تھا جس دوران یہ واقعہ پیش آیا۔