ڈی چوک احتجاج.بشریٰ بی بی کی 13 جنوری تک عبوری ضمانت منظور

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق مقدمات میں نامزد عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 13 جنوری تک توسیع کر دی ۔عدالت نے پچاس پچاس ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض ضمانت منظور کی ۔بشریٰ بی بی اپنے وکلاء کے ہمراہ کمرہ عدالت میں پیش ہوئیں۔بشریٰ بی بی کیخلاف تھانہ ترنول میں ایک اور تھانہ رمنا میں تین مقدمات درج ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائی کے لیے 24 نومبر کو بانی کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں پی ٹی آئی کے حامیوں نے پشاور سے اسلام آباد کی جانب مارچ شروع کیا تھا۔27 نومبر کو وفاقی دارالحکومت کے مختلف تھانوں میں پارٹی کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان، سابق خاتون اول بشریٰ بی بی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور و دیگر پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت متعدد مقدمات درج کیے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں