ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 153 پی ٹی آئی کارکنان کی ضمانتیں منظور

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 200 سے زائد پی ٹی آئی کارکنان کی درخواست ضمانتوں پر فیصلہ سناتے ہوئے 153 کارکنان کی ضمانتیں منظور کر لیں، جبکہ 24 کارکنان کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابولحسنات ذوالقرنین نے گزشتہ دونوں فریقین کے وکلا نے اپنے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔عدالت نے تھانہ کراچی کمپنی کے 48 ملزمان میں سے 43 کی ضمانتیں منظور جبکہ 5 کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔تھانہ ترنول کے 7 ملزمان میں سے 2 کی ضمانتیں منظور کی گئیں جبکہ 5 کی درخواستیں خارج کر دی گئیں۔تھانہ آئی 9 کے 10 ملزمان میں سے 9 کی ضمانتیں منظور کی گئیں اور 1 کی درخواست خارج کر دی گئی۔تھانہ کوہسار کے مقدمہ نمبر 1033 میں 28 ملزمان کی ضمانتیں منظور کی گئیں 5 کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔تھانہ رمنا کے 8 ملزمان میں سے 3 کی ضمانتیں منظور کی گئیں، 5 کی درخواستیں خارج کی گئیں۔تھانہ سیکریٹریٹ کے تمام 25 ملزمان کی ضمانتیں منظور کی گئیں۔تھانہ مارگلہ کے 45 ملزمان میں سے 42 کی ضمانتیں منظور کی گئیں جبکہ 3 ملزمان کو ضمانت نہ مل سکی۔تھانہ کوہسار کے مقدمہ نمبر 1032 میں 1 ملزم کی ضمانت منظور کی گئی۔عدالت نے 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا

اپنا تبصرہ لکھیں