کالا چشمہ اور نیلا لباس پہنے کشتی پر رقص کرتا 11 سالہ ریان راتوں رات اسٹار بن گیا

گذشتہ کچھ ہفتوں میں سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو بار بار نظر آتی ہے جس میں ایک انڈونیشین لڑکا ریس میں حصہ لینے والی کشتی کے کنارے کھڑا رقص کر رہا ہے۔ اس کم عمر لڑکے نے نیلے رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے آنکھوں پر کالا چشمہ ہے اور سر پر ایک ٹوپی بھی پہنی ہوئی ہے۔انڈونیشیا میں ہونے والی کشتی دوڑ میں ریان کشتی کے سرے پر کھڑے ہوکر اپنی ٹیم کا حوصلہ بلند کر رہا تھا کہ ڈگمگا گیا ریان نے خود کو سنبھالتے ہوئے بازوؤں کی مدد سے توازن برقرار رکھنے کے لیے ڈانس شروع کر دیا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا۔سوشل میڈیا پر اس لڑکے کے عمل کو اورا فارمنگ کے مترادف قرار دیا جا رہا ہے۔ اورا فارمنگ انٹرنیٹ پر استعمال ہونے والی ایک اصطلاح ہے جس کا مطلب لوگوں پر سحر طاری کرنا ہوتا ہے۔ایک انٹرویو میں ریان کا کہنا تھا کہ اس نے یہ سب نہیں سوچا تھا لیکن موقع کی مناسبت سے خود بخود یہ ڈانس اسٹیپ ہوگیا۔ عوام نے بچے کو دی ریپر کا لقب دے دیا ہے ۔

11-year-old Ryan became an overnight star after dancing on a boat wearing sunglasses and a blue dress.

اپنا تبصرہ لکھیں