کراچی ائیر پورٹ کے قریب دھماکہ گاڑی بردار خودکش حملہ تھا .نوشکی کے رہائشی شاہ فہد خودکش قرار

ائرپپورٹ کے قریب چینی باشندوں پر حملے کو تحقیقاتی اداروں نے خودکش قرار دے دیدیا .تحقیقاتی اداروں نے ابتدائی رپورٹ اعلٰی حکام کو ارسال کردی.ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکے کے لئے خودکش بمبار نے ڈبل کیبن گاڑی استعمال کی جبکہ گاڑی میں 70 سے 80 کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا.ابتدائی رپورٹ کے مطابق 2017 ماڈل کی ڈبل کیبن گاڑی شاہ فہد نامی شخص کے نام رجسٹرڈ تھی.شاہ فہد نوشکی کا رہائشی ہے جو خود بھی بارود سے بھری ڈبل کیبن میں سوار تھا.تحقیقاتی اداروں نے مبینہ حملہ آور شاہ فہد کی تفصیلات حاصل کرلی جبکہ نادرا سے حاصل ہونیوالا ڈیٹا سے موبائل سموں کی تفصیل لی جارہی ہے.موبائیل فون سے حاصل کی جانے والی تفیصیلات کی روشنی میں تحقیقات کا دائرہ بلوچستان تک پھیلا دیا گیا.دریں اثناء ائیر پورٹ سکیورٹی یونٹ چائنا ڈیسک انچارج عہدے سے فارغ کردیا گیا ہے زرائع کے مطابق ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ نے حکم نامہ جاری کردیا ہے .
ڈی ایس پی فواد شاہین کو ہیڈ کواٹر اسپیشل برانچ کیماڑی منتقل کردیا گیا ہے واضح رہے کہ دھماکے کی ذمہ داری بلوچستان لیبریشن (بی ایل اے) قبول کرچکی ہے

اپنا تبصرہ لکھیں