کراچی ایئرپورٹ پر ایک اور غیر ملکی طیارہ پرندہ ٹکرانے کے بعد حادثے سے بال بال بچ گیا

کراچی ایئرپورٹ پر ایک اور غیر ملکی طیارہ پرندہ ٹکرانے کے بعد حادثے سے بال بال بچ گیا ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی سے کراچی آنے والے غیر ملکی ایئرلائن کے طیارے سے پرندہ ٹکرانے کی اطلاع ملی ہے کراچی ایئرپورٹ پر دوران لینڈنگ کپتان نے طیارے سے پرندہ ٹکرانے کی اطلاع دی۔پرندہ ٹکرانے متعلق سول ایوی ایشن کی انجینئرنگ ٹیم کے ہمراہ پوسٹ فلائٹ انسپکشن کی گئی ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے سے پرندہ ٹکرانے کے شواہد نہیں ملے.3 دن کے دوران صرف کراچی ایئرپورٹ پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے اور تکنیکی خرابی کے باعث 3غیر ملکی طیارے تاحال کراچی ائیرپورٹ پر گراؤنڈ ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 20 جون کو ہی ترکش ائیر کے طیارے کے انجن سے ٹیکسی کے دوران پرندہ ٹکرایا تھا جس کے بعد طیارہ گراؤنڈ کر دیا گیا ۔اس کے علاوہ سعودی ائیر کے طیارے نے دوران پرواز انجن میں آگ کی وارننگ پر کراچی ائیرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی تھی سعودی ائیر کا طیارہ بھی تاحال کراچی ائیرپورٹ پر کھڑا ہے جب کہ طیارے سے تکنیکی خرابی دور کرنے کے لیے پی آئی اے انجینئرنگ ٹیم نے کام شروع کردیا ہے۔جبکہ ایک اور واقعہ میں بین الاقوامی کوریئر کمپنی کے طیارے پر لوڈر ٹرک ٹکرانے سے طیارے کے بائیں ونگ کی لائٹس ٹوٹی تھیں لوڈر ٹرک کی ٹکر سے کوریئر کمپنی کے کارگو طیارے کو 3 جگہوں پر شدید نقصان پہنچا۔

Another foreign plane narrowly escapes accident after bird strike at Karachi Airport

اپنا تبصرہ لکھیں