پولیس ک ے ذرایع کے مطابق چار جاں بحق ہونے والوں میں 3 غیر ملکی افراد کی شناخت بھی کرلی گئی، مرنے والوں کی شناخت میں لی جون ، وہ چون زن اور لی زہااو کے نام سے ہوئی ہےجبکہ دھماکے کے 17زخمی مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب اتوار کی رات غیرملکیوں کے قافلے پر ہونیوالے حملےکی تحقیقات کے مطابق معلوم ہوا کہ حملےمیں چھوٹی کار استعمال کی گئی جب کہ کارکی نمبرپلیٹ،انجن اور چیسز نمبرحاصل کرنےکی کوشش کی جارہی ہے .تفتیشی ذرائع کے مطابق ہکار سوارخودکش حملہ آور قافلےکے نکلنےکا انتظارکررہا تھا اور قافلہ پہنچتے ہی کارسوار نے اپنی گاڑی غیر ملکیوں کی گاڑی سے ٹکرادی جب کہ کار میں ممکنہ طورپربارود تھاجس سےگاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔ ائیرپورٹ کے قریب دھماکے سے متعلق تفتیش کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جس میں بم ڈسپوزل ایسٹ، ساؤتھ اور ویسٹ کی ٹیمیں تفتیش کریں گی۔
سندھ کے وزیر داخلہ ضیا ءلنجار نے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ دھماکہ دیسی ساختہ بم سے ہوا اور دھماکے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ایک شخص زخمی ہوا ہے۔