کراچی میں‌بااثر شخص کا موٹرسائیکل سوار پر سرعام تشدد

کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں ایک بااثر شخص کی جانب سے نوجوان پر سرعام تشدد کا واقعہ منظر عام پر آیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پھیل گئی ویڈیو میں متاثرہ نوجوان اور اُس کی بہن کو تشدد کرنے والے شخص کے سامنے گڑگڑاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے یہ واقعہ اتحاد کمرشل کے علاقے میں پیش آیا جہاں موٹرسائیکل سوار نے اچانک بریک لگایا جس پر بااثر شخص اور اس کے ساتھی نے غصے میں آ کر اس پر تشدد شروع کر دیا۔ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی کے مطابق واقعے کی اطلاع کسی شہری نے پولیس کو نہیں دی بلکہ سوشل میڈیا سے اس کا علم ہوا۔ پولیس نے ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ واقعہ کس مقام پر اور کن وجوہات کی بنا پر پیش آیا اس کی مکمل چھان بین جاری ہے۔واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹرسائیکل سوار کی بہن بااثر شخص کے سامنے آ کر معافی مانگتی رہی لیکن اس شخص نے معصوم لڑکی کی درخواست کو نظرانداز کرتے ہوئے تشدد کرتا رہا.ایس سی پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ پولیس نے شہری پر تشدد کرنے والے شخص کی شناخت کر لی ہے ملزم کا دفتر بند ہے جہاں چھاپہ مارا گیا ہے۔ایس ایس پی ساؤتھ نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں تشدد کرنے والے شخص کی شناخت سلمان فاروقی کے نام سے ہوئی ہے جو کہ اپنے سکیورٹی گارڈ کے ہمراہ نوجوان کو تشدد کا نشانہ بناتا رہا۔ادھر وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ساؤتھ سے مکمل رپورٹ طلب کر لی ہے

Influential person publicly tortures motorcyclist in Karachi

اپنا تبصرہ لکھیں