کراچی میں آئندہ ایک ہفتے تک زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جا سکیں گے.چیف میٹرو لوجسٹ

چیف میٹرولوجسٹ امیر حیدر لغاری کا کہنا ہے کہ آئندہ ایک ہفتے تک زلزلہ محسوس کیا جاسکتا ہے زلزلےقدرتی آفات ہیں ان کی پیشگوئی نہیں کی جاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ لانڈھی میں فالٹ لائن ایکٹوہوئی ہے جو خطرناک نہیں ہے ۔ زلزلے کے جھٹکے لانڈھی، شیرپاؤکالونی، پورٹ قاسم اور اطراف میں محسوس کیے گئے، ملیر، قائدآباد اور اطراف میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز قائد آباد کے قریب تھا، زلزلے کی شدت 3.2 محسوس کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکے معمولی نوعیت کے ہیں۔واضح رہےکہ گزشتہ روز بھی کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے

Earthquake tremors will be felt in Karachi for the next week. Chief Metrologist

اپنا تبصرہ لکھیں