کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزله پیما مرکز زلزلے کے جھٹکے پہلے آج صبح پونے 7 بجے قریب محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز جنوب مغرب کورنگی تھا، زلزله پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت تین اعشاریہ دو محسوس کی گئی بعدازاں دوبارہ صبح 9 بجکر 57 منٹ پر محسوس کیے گئے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق زلزلے کا مرکز ملیر کے جنوب مشرقی علاقے میں 15 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا جبکہ زلزلے کی گہرائی 40 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔کراچی میں گزشتہ روز بھی 4 مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جبکہ دو دن کے دوران مجموعی طور پر 12 مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔شہریوں نے زلزلے کے دوران خوفزدہ ہو کر گھروں اور دفاتر سے باہر نکلنا شروع کر دیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت معمولی تھی تاہم شہریوں کو محتاط رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورت حال میں متعلقہ اداروں سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ امیر حیدر لغاری کا کہنا ہے کہ لانڈھی میں فالٹ لائن ایکٹوہوئی ہے جو خطرناک نہیں۔ شہر میں آئندہ ایک ہفتے تک زلزلہ محسوس کیا جاسکتا ہے۔
