کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے . 32 جھٹکے محسوس کیے جاچکے ہیں

محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح پھر کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔پہلا زلزلہ صبح 4 بج کر 46 منٹ پر آیا، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.7 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی گہرائی 2 کلومیٹر تھی جبکہ مرکز ڈی ایچ اے کے جنوبی علاقے میں واقع تھا۔دوسرا زلزلہ صبح 8 بج کر 32 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا جس کی شدت 1.5 تھی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اس زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی اور مرکز ملیر کے شمال مغرب میں 7 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع تھا اس حوالے سے چیف میٹرولوجسٹ امیرحیدر لغاری نے کہا کہ یکم جون سے اب تک زلزلےکے 32 جھٹکے رپورٹ ہوئے یہ تمام زلزلے معمولی شدت کے تھے زلزلے کی کم سے کم شدت 1.5 اور زیادہ شدت 3.6 ریکارڈ ہوئی۔زلزلے کے جھٹکے مختصر دورانیے کے تھے اور کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تھی۔

Earthquake tremors felt in Karachi once again. 32 tremors have been felt.

اپنا تبصرہ لکھیں