کراچی میں بارش نے تباہی مچادی. حادثات میں 12اموات. آج عام تعطیل

کراچی میں بارش نے تباہی مچادی. رات بھر مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا مختلف حادثات میں 12 افراد کی اموات ہوگئی شہر میں آج بروز بدھ عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل بروز جمعرات کو کراچی میں بارش منگل کی نسبت زیادہ ہوگی. کئی انڈر پاسز میں اب بھی پانی جمع ہے۔بارش کے باعث جمع ہونے والی پانی کی نکاسی بھی اب تک مکمل طور پر نہیں کی جا سکی ہے اور کراچی کے علاقے ٹاور، آئی آئی چندریگر روڈ، شارع فیصل پر ایف ٹی سی، پی اے ایف میوزیم کے قریب بھی برساتی پانی جمع ہے جبکہ یونیورسٹی روڈ پر صفورا کے مقام پر بھی بارش کی نکاسی تاحال نا ہو سکی۔اس کے علاوہ کراچی کے ریڈ زون، شاہین کمپلیکس سے آرٹس کونسل کے ایم ار کیانی روڈ، ضیاء الدین احمد روڈ سے بھی پانی نہ نکالا جا سکا جس کے باعث ڈاکٹر ضیاء الدین احمد روڈ کا ایک ٹریک کل سےٹریفک کے لیے بند ہے جبکہ ڈرگ روڈ اور ناظم آباد انڈر پاس تاحال بند ہیں۔عیسیٰ نگری کے قریب سڑک پر تاحال گھٹنوں گھٹنوں برساتی پانی جمع ہے گزشتہ رات خراب ہونے والی گاڑیاں سڑک کنارے کھڑی ہیں۔جبکہ گورنر ہاؤس کے ایوان صدر روڈ پر بھی پولیس لائن تک پانی بھرا ہوا ہے کھارادر، ایم اے جناح روڈ پر بولٹن مارکیٹ کے اطراف اور جامعہ سندھ مدرسۃ الاسلام میں بھی تاحال پانی جمع ہے۔ ضیاالدین احمد روڈ، ایوان صدر روڈ، ایم آرکیانی روڈ سمیت ریڈزون میں کئی مقامات پر فٹ پاتھ کے برابر پانی تاحال موجود ہے کورنگی کے ویٹا چورنگی پر جمع پانی کی نکاسی نہ ہوسکی رات سے پھنسے ٹریلرز کو گزرنے میں دشواریاں پیش آرہی ہیں۔کورنگی مل ایریا، شارع فیصل اور دیگر شاہراہوں پر شہری اپنی گاڑیاں چھوڑ کر چلے گئے تاہم شاہراہ فیصل اور لیاقت آباد سمیت دیگر سڑکوں سے پانی نکال دیاگیا بارش کے بعد شہر کی خستہ حاسڑکیں بھی تباہ ہوگئیں نیو ٹاؤن میں سڑکوں پر گڑھے پڑنے سے گاڑیاں دھنس گئیں شہر کی بیشتر شاہراہوں پر گزشتہ روز بارش کے باعث بند ہونے والی گاڑی اور موٹرسائیکلیں تاحال موجود ہیں۔کراچی میں طوفانی بارش کے باعث چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے کے واقعات میں 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔گلستان جوہر بلاک 12 میں جھونپڑیوں سے ملحقہ گھر کی دیوار گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اورنگی ٹاؤن سیکٹر 11 میں بھی دیوار گرنے سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔ڈیفنس فیز سیون میں بھی سگنل کے قریب کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ ملیر 15 میں بارش کے باعث پیٹرول پمپ پر شارٹ سرکٹ کے باعث ایک شخص جھلس کر جاں بحق ہوگیا۔نارتھ کراچی میں گھر سے باہر کرنٹ لگنے سے 2 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ شاہ فیصل کالونی میں بھی کرنٹ لگنے کے واقعے میں 2 افراد جان سے گئے گرومندر چورنگی کے قریب نالے میں موٹر سائیکل گرگئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل پر میاں بیوی اور ان کی ایک بچی سوار تھی۔ ریسکیو ٹیم نے ماں اور بچی کو بچا لیا جبکہ والد جاں بحق ہوگیا جس کی لاش نکال لی گئی۔کراچی میں بارش کے باعث کاروباری مراکز بند کردیے گئے۔ صدر، ایمپریس مارکیٹ، طارق روڈ، حیدری مارکیٹ، لیاقت آباد، پاپوش نگر اور کلفٹن سمیت دیگر بازار بھی بند کردیے گئے۔جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بھی متاثر رہا کئی پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ متعدد کا رخ موڑ دیا گیا تیز بارش سے انٹر نیٹ کی فراہمی بھی متاثرہےانٹر نیٹ میں خلل اور اسپیڈ سلو ہونےکی شکایات ہیں

کراچی میں بارش نے تباہی مچادی. حادثات میں 12اموات. آج عام تعطیل

اپنا تبصرہ لکھیں