کراچی میں بے خوف چور تھانے کے گیٹ سے موٹرسائیکل لے اڑا

کراچی میں شہری کو دوست سے ملنے پولیس اسٹیشن آنا مہنگا پڑ گیا۔ پولیس افسر سے ملنے آئے شہری کی موٹر سائیکل تھانے کے گیٹ سے چوری ہوگئی پولیس کے مطابق شہری شاہد اقبال اپنی موٹرسائیکل تھانے کے گیٹ پر کھڑی کر کے تھانے کے اندر داخل ہوا۔ کچھ دیر بعد جب وہ واپس باہر آیا تو موٹرسائیکل غائب تھی۔ واردات کے بعد تھانے میں کھلبلی مچ گئی اور فوری طور پر سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کی گئی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ واردات سے چند منٹ قبل موٹر سائیکل چرانے والا ملزم تھانے میں ڈیوٹی افسر اور دیگر اہلکاروں سے رپورٹ کرانے کے بہانے سلام دعا کر کے بھی گیا تھا۔پولیس کے مطابق ایک ملزم واردات سے قبل تھانے میں گیا اور شناختی کارڈ کی گمشدگی کی رپورٹ کے بہانے اندر کا جائزہ لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق کراچی کے کورنگی ضلع کے الفلاح تھانے میں ایک شہری شاہد اقبال پولیس ملازمین سے ملنے کے لیے آیا تھا جس نے اپنی 125 سی سی موٹر سائیکل نمبر کے کیو ٹی 6183 تھانے کے گیٹ پر کھڑی کی تھی۔ پولیس نے متاثرہ شہری شاہد پرویز کی مدعیت میں مقدمہ الزام نمبر 25/202 بجرم دفعہ 381 اے تحت نامعلوم ملزم کے خلاف درج کرکے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی تلاش شروع کردی۔

Fearless thief steals motorcycle from police station gate in Karachi

اپنا تبصرہ لکھیں