کراچی ،کریڈٹ کارڈ فراڈ میں ملوث بین الاقوامی گروہ کے متعدد افراد گرفتار

کراچی میں حساس مالیاتی ڈیٹا چوری کرکے کریڈٹ کارڈ فراڈ کرنے والا بین الاقوامی گروہ بے نقاب ہوگیا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق یہ گروہ غیرقانونی طور پر وی او آئی پی کے ذریعے غیر ملکیوں کو نشانہ بنا رہا تھا۔

امریکی اور کینیڈین شہریوں کو نشانہ بناکر لاکھوں کا فراڈ کیا گیا، دونوں ممالک کے حکام کی جانب سے پاکستان کے وزارت داخلہ سے رابطہ کیا گیا تھا، اس سلسلے کراچی میں کارروائی کرکے متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا.

کریڈیٹ کارڈ فراڈ میں ملوث افراد میں عبدالرحمن باجوہ، آرنلڈ الیسٹر، وقار حسین، موسی ایڈون شامل ہیں، جبکہ دیگر ملزمان میں قاسم رضا، غنی خان، حنیف لاسی، انس نیازی، ارسلان، نعمان اور احمد ملوث پائے گئے۔

ملزمان جعلی شناخت استعمال کرکے چوری شدہ ڈیٹا کو اپنے فائدے کے لیے استعمال کرتے تھے۔

ملزمان جعلی شناخت استعمال کرکے چوری شدہ ڈیٹا کو اپنے فائدے کے لیے استعمال کرتے تھے جعلی کالز کے دوران ملزمان خود کو ماسٹر اور ویزا بینکنگ سسٹم کے سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کا اہلکار ظاہر کرتے ۔

ملزمان اکاؤنٹس کو محفوظ بنانے کا جھوٹا دعویٰ کرتے ہوئے شہریوں کا ڈیٹا چوری کرلیتے تھے۔

ایف آئی اے کی جانب سے معاملے پر تحقیقات جاری ہے

اپنا تبصرہ لکھیں