کراچی میں خونی ڈمپر نے ایک اور جان لے لی

کراچی میں دندناتے ہیوی ٹریفک نے ایک اورزندگی چھین لی بلدیہ ٹاؤن میں ڈمپر نے موٹرسائیکل سوارتین بھائیوں کوروند ڈالا حادثے میں ایک بھائی جاں بحق اوردوزخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق تینوں بھائی فیکٹری سے چھٹی کے بعد گھر جارہے تھے تینوں بھائی ماربل فیکٹری میں ملازم ہیں۔ زخمیوں کے بیان کے مطابق ڈمپر غلط سمت سے آرہا تھا۔ذرائع کے مطابق مشتعل عوام نے بھاگتے ہوئے ڈمپر ڈرائیورکوپکڑکے پولیس کے حوالے کردیا۔جاں بحق شخص کی شناخت راہب کےنام سےہوئی جبکہ زخمیوں میں منیراورصاحب شامل ہیں.ایک اور واقعہ میں پاور ہاؤس چورنگی کے قریب تیز رفتار ڈمپر الٹ گیا ہے۔ ٹریفک پولیس کےمطابق تیز رفتار ڈمپر بریک فیل ہونے کے باعث الٹ گیا خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔پولیس کے مطابق ڈمپر خالی جارہا تھا کے اس دوران حادثہ پیش آیا اسی طرح کورنگی سنگر چورنگی پر واٹر ٹینکر کی زد میں آکرموٹرسائیکل سوار زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق زخمی کی شناخت عبدالامین ولد محمد وسیم کےنام سےہوئی ہے۔ زخمی ہونے والے بائیک سوار کواسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Bloody dumper claims another life in Karachi

اپنا تبصرہ لکھیں