کراچی میں سڑکوں پر دندناتے ڈمپر پر کسی کا اختیار نہیں قاتل ڈمپرز کا شکار جاری ایک اور شہری حادثے کا شکار ہوگیا. اب ڈمپر کا ایک نیا شکار حب ریور روڈ پر پیش آیا جہاں ڈمپر نے رکشے کو ٹکر ماری جس سے ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔پولیس کا بتانا ہےکہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت شاہ محمد کے نام ہوئی جب کہ حادثے کے بعد ڈرائیور ڈمپر سمیت فرار ہوگیا۔ جبکہ مفرور ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔نیوز ویلی کو دستیاب تفصیلات کے مطابق حادثے کا شکار رکشہ حب چوکی سے مشرف کالونی جا رہا تھا جس میں سات مسافر سوار تھے۔ حادثے میں 45 سالہ شاہ محمد ولد بھور محمد جاں بحق ہوگئے جو اپنے بیٹے کے ہمراہ کوئٹہ پشین سے کراچی آئے تھے۔ ان کا کراچی آنے کا مقصد بیٹے کی شادی کی تیاری کے لیے خریداری کرنا تھا۔