کراچی میں دو بھارتی ڈرون گر کر تباہ

کراچی کے علاقے ملیر شرافی گوٹھ اورگلشن حدید لنک روڈ کے قریب دو بھارتی ڈرون گرکر تباہ ہوگئے.بھارت کی جانب سے پاکستان کے متعدد شہروں پر ڈرون سے حملوں کا سلسلہ جاری ہے کراچی کے علاقے شرافی گوٹھ اور گلشن حدید لنک روڈ کے قریب ببھارتی ڈرون گرا دیئے گئے.پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی، ڈرون کے دھاتی ٹکڑے تحویل میں لے لیے گئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علاقہ مکینوں کی جانب سے اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری واقعے کی جگہ پہنچ گئی۔ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان کے مختلف علاقوں سے اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز کا ملبہ اٹھایا جا رہا ہے۔

Two Indian drones crash in Karachi

اپنا تبصرہ لکھیں