کراچی کے علاقے دو دریا میں واقع ریسٹورنٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا۔ریسکیو ایجنسی کے مطابق آگ پر قابو پا لیا گیا اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔ریسکیو 1122 کے اہلکار حسن خان نے بتایا کہ جس وقت آگ لگی اس وقت ریسٹورنٹ غیر فعال تھا، انہوں نے مزید کہا کہ ابتدائی طور پر دو فائر ٹینڈرز روانہ کیے گئے لیکن سنگینی کو سمجھتے ہوئے مزید دو فائر ٹینڈرز کو طلب کیا گیا۔ ریسٹورنٹ پچھلے چار پانچ سالوں سے بند ہے۔حسن خان کا کہنا تھا کہ ریسٹورنٹ میں لکڑی کے ڈھانچے کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیلی 4 فائر ٹینڈرز نے ڈیڑھ گھنٹے کی مسلسل کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا۔ ڈھانچہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ کا پتا نہیں چل سکا۔