کراچی میں سی ویو کے ساحل دو دریا کے قریب ایک افسوسناک واقعے میں ایک 40 سالہ شخص نے اپنے دو بچوں سمیت سمندر میں چھلانگ لگا دی۔عینی شاہدین کے مطابق، 40 سالہ شخص نے پہلے 6 سے 7 سال کی عمر کے اپنے دو بچوں کو سمندر میں پھینکا اور پھر خود بھی چھلانگ لگا دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو کی کوشش کی گئی لیکن انہیں بچایا نہیں جا سکا انہوں نے کہا کہ یہ گہرا سمندر ہے مرد کی شناخت اور لڑکوں کے ساتھ اس کے ممکنہ رشتہ کا فوری طور پر پتا نہیں چل سکا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں لیکن سات گھنٹے کی کوششوں کے باوجود اندھیرے کے باعث آپریشن روک دیا گیا۔ریسکیو اہلکاروں نے بتایا کہ جمعہ کو نماز فجر کے بعد ڈوبنے والوں کی تلاش دوبارہ شروع کی جائے گی۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
