کراچی میں رواں ماہ بارش کے 2 سے 3 اسپیل کی پیشگوئی

کراچی کے مختلف علاقوں میں رات میں بارش کا امکان ہے.محکمہ موسمیات کے مطابق صبح اور رات میں کہیں کہیں بوندا باندی یا بارش کا امکان ہے۔جبکہ محکمہ موسمیات اور ماہرین نے کراچی میں رواں ماہ کے دوران 2 سے 3 بارشوں کے سلسلوں کی پیشگوئی کی ہے جس سے شہر کا موسم جزوی طور پر خوشگوار رہنے کی توقع ہے۔میٹرولوجسٹ انجم نذیر نے کہا کہ 9 سے 11 جولائی کے دوران کراچی میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔جب کہ جولائی کے وسط تک مزید ایک یا 2 اسپیل شہر کو متاثر کر سکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کراچی سمیت سندھ کے بعض دیگر علاقوں میں بھی ہلکی بارش کے امکانات موجود ہیں جبکہ ملک کے بالائی علاقوں میں اس وقت مون سون بارشیں شدت کے ساتھ جاری ہیں جبکہ پنجاب کے شمال مشرقی اور بالائی حصوں میں موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے اور چراٹ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 92 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

2 to 3 spells of rain predicted in Karachi this month

اپنا تبصرہ لکھیں