نجی ادارے ارتھ کوئیک نیوز اینڈریسرچ سینٹر ے اسی ہفتے کراچی میں شدید زلزلے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ارتھ کوئیک نیوز اینڈریسرچ سینٹر کے سی ای او محمد شہباز لغاری نے خبردار کیا کہ کراچی میں آنے والے حالیہ زلزلوں کو نظر انداز نہ کیا جائے جمعرات کی رات سے ہفتے کی رات کے دوران زیادہ شدت کے زلزلے آسکتے ہیں تاہم چھوٹے زلزلے بڑے زلزلوں کے امکان کو کم کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ارتھ کوئیک نیوز اینڈ ریسرچ سینٹر زلزلے کی پیشگی اطلاع دینے والا دنیا کا پہلا ریسرچ سینٹر ہے.محمد شہباز لغاری نے کہا کہ ہم پر خوف و ہراس پھیلانے کا الزام لگایا جاتا ہے تاہم ہم پیشگی اطلاع کے ذریعے حکومت اور عوام کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی طرف مائل کرتے ہیں.جبکہ چیف میٹرولوجسٹ امیر حیدر نے بتایا کہ یہ زلزلے کے جھٹکے لانڈھی فالٹ ریجن میں آرہے ہیں یہ زلزلے کے معمولی جھٹکے ہیں اس فالٹ لائن پر آج تک بڑے زلزلے کے جھٹکے نہیں آئے ہیں کراچی کی دوسری فالٹ لائن تھانہ بولا خان کے قریب ہے اور یہ دونوں متحرک فالٹ لائن ہیں۔
