کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔کراچی میں زلزلوں کا سلسلہ تھم نہ سکا .تازہ ترین جھٹکے قائد آباد، شاہ لطیف، بھینس کالونی میں محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی شدت 3.1 اورگہرائی 80 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ رات کو زلزلے کا پہلا جھٹکا 12 بج کر57 منٹ پر محسوس ہوا شدت 3.4 تھی، دوسرا جھٹکا رات 2 بج کر8 منٹ پر محسوس ہوا، شدت 3.1 ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ملیر سے 10 کلو میٹر دور مشرق میں تھا۔واضح رہے کہ کراچی شہر میں اتوار سے وقفے وقفے سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جارہے ہیں اس حوالے سے چیف میٹرولوجسٹ امیر حیدر نے بتایا کہ یہ زلزلے کے جھٹکے لانڈھی فالٹ لائن متحرک ہونے سے آرہے ہیں یہ فالٹ لائن اب معمول پر آنے کے عمل سے گزر رہی ہے تاہم مزید ایک ہفتے تک معمولی شدت کے زلزلے آسکتے ہیں۔واضح رہے کہ کراچی میں اتوار سے وقفے وقفے سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جارہے ہیں اب تک تقریباً 22 بار شہر میں زلزلہ آیا ہے۔
